حضرت بیلال(رضی اللّہ عنہا) فاونڈیشن، جلگاؤں کی جانب سے مقابلہ جات پروگرام ، مثالی معلم اعزاز اور آدرش مثالی منتظم ادارہ اعزاز سے نوازا گیا۔


جلگاؤں(محمّد آصف سر) : جلگاؤں شہر کےحضرت بلال( رضی الله عنہ)فاونڈیشن کی جانب سے جلگاؤں ضلع کے اوّل تادہم طلبہ کے درمیان تقریری اور نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں فاؤنڈیشن کی جانب سے قرآنِ پاک، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دےکرطلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی.  
پروگرام کے صدر عالی جناب الحاج مجید ذکریا صاحب( ممبر آف ورلڈ میمن آرگنائزیشن یو کۓ اور چیئرمین اقراء ITI کالج جلگاؤں)، اقرا کالج آف ایجوکیشن کۓ پرنسپل ڈاکٹر عرفان سر اورحضرت بيلال فاؤنڈیشن کےصدر عقیل پہلوان ان کے ہاتھوں سے اول،دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کوانعامات دےکر نوازا گیا. 

اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کی جانب سےاس سال کاآدرش سنستھاچالک ایوارڈ انجن اسلام ٹرسٹ ایرنڈول کے سیکرٹری عالی جناب شکیل الدّین جمیل الدّین سرِکو دیا گیا ۔ ساتھ ہی آدرش شکشک ایورڈ حاصل کرنے والوں میں سیّد مختار علی شوکت علی(جونئیر لیکچراراینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونئر کالج ، ایرنڈول)، انم صدیقہ میر آصف علی( نصیرآباد), تنویرِ بانو سیّديونوس الدّین (نصیرآباد) ، شرین محمّد جاوید شیخ ( جلگاؤں), عزرا تبسّم شیخ فراز(بھساول), ثمینہ نظیر احمد پٹیل (جلگاؤں), حفیظ النّیسا شیخ عبداللہ(جلگاؤں), فوزیہ پروين سیّد شبرعلی, محسن موسیٰ خان(سا کلی), شیخ مظفر عبد المجید, وسیم احمد غلام فاروق ،اقبال شیخ یعقوب (نصیرآباد), شیخ محسن مناف ، اشفاق شیخ یو نس وغير حضرات کو آدرش شکشک ایوارڈ سے نوازا گیا، پروگرام میں شامل دیگرحضرات میں مولانہ سہیل، الطاف شیخ ،پرو فیسر یونس سرِ اور دیگر حضرات شامل تھے ۔ 
پروگرا م کی نظامت کے فرائض محمّد آصف سرِ(منیار)نے انجام دیے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔