درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں جلسۂ ’’پیغامِ امامِ حسینؓ‘‘ کا انعقادعمل میں آئیگا.


بیدر، 10 جولائی (نامہ نگار) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں 28 محرم الحرام 1448ھ مطابق 14 جولائی 2026ء بروز منگل صبح 11:00 بجے سے قبل از نمازِ عصر جلسۂ ’’پیغامِ امامِ حسینؓ‘‘ اور ماہانہ حلقۂ درسِ تصوف منعقد ہوگا۔
یہ روحانی و بابرکت جلسہ پیرِ طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی صاحب، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف کی زیرِ نگرانی منعقد ہوگا جس میں تلاوتِ قرآنِ مجید، درسِ تصوف، ذکر و اذکار اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔
جلسہ سے دارالعلوم قادریہ بگدل کے اساتذۂ کرام اور جید علمائے دین خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی سیرتِ طیبہ، واقعۂ کربلا کے ابدی پیغام، صبر و استقامت، حق و صداقت اور قرآن و سنت کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نعت خواں حضرات حمدِ باری تعالیٰ، نعتِ رسولِ اکرم ﷺ اور منقبت کا نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
 تمام مریدین، معتقدین اور عامۃ المسلمین سے اس روحانی و اصلاحی جلسہ میں بروقت شرکت کی پرخلوص اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے اجتماعات کا مقصد حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی، ان کے ابدی پیغام، قرآن و سنت اور اولیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا اور معاشرے میں دینی بیداری، روحانی اصلاح، اتحاد و اخوت اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔