تلنگانہ انٹرنیشنل اسوسی ایشن کی ایس آے آر پر آگہی نشست - این آر آئیز کی رہنمائی کی گئی۔
جدہ - (پریس نوٹ) جدہ میں مقیم ہندوستانی تارکینِ وطن، بالخصوص تلنگانہ این آر آئیز کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مہم سے آگاہ کرنے اور ان کے ووٹر حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے تلنگانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (TIA) کے زیرِ اہتمام جدہ کے دی ولیج ریسٹورنٹ میں ایک خصوصی معلوماتی و آگہی نشست منعقد کی گئی اور حاضرین کے سوالوں کے تشّفی بخش جوابات بھی دئیے گئے۔ اس پروگرام میں ہندوستانی کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹی آئی اے کے ڈائریکٹر سید افضل نے ماڈریٹر کے فرائض انجام دئیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے “اسپیشل انٹینسیو ریویژن” (SIR) ایک ملک گیر مہم ہے جس مقصد حقیقی کی ووٹرز فہرست ازسرِنو مرتب کرناہے۔
پروگرام کا آغاز تلنگانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران کوثر کے تعارفی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے تنظیم کے قیام اور اس کے اغراض ومقاصد اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ یہ تنظیم فروری 2026 میں قائم ہوئی۔
اس آگہی پروگرام کے انعقاد کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے عمران کوثر نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے بیرونِ ملک مقیم ہندوستانی شہری SIR عمل اور ووٹر لسٹ سے میپنگ کے حوالے سے مختلف الجھنوں کا شکار ہیں، خصوصاً وہ افراد جو طویل عرصے سے ہندوستان نہیں گئے یا جن کے پاس ووٹر آئی ڈی یا آدھار کارڈ تک موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آر آئیز کے خدشات کو دور کرنے کے لیے تلنگانہ سے انتخابی امور کے ماہرین کو مدعو کیا گیا تاکہ تارکین وطن مستفید ہوسکین۔
اس موقع پر حیدرآباد سے زوم کے ذریعے تین ممتاز ماہرین نے خطاب کیاسینئر صحافی، سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا، اور 4TV حیدرآباد کے ایڈیٹر و ڈائریکٹر ایم اے مجید نے اپنے خطاب میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن کی اہمیت، انتخابی شفافیت اور بیرونِ ملک مقیم ہندوستانی ووٹروں کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی۔
یوتھ ویلفیئر تلنگانہ کے صدر سید جلال الدین ظفر بے مؤثر انداز میں SIR کے تکنیکی مراحل کی وضاحت کرتے ہوئے این آر آئیز پر زور دیا کہ وہ اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کا تحفظ کریں۔ انہوں نے ووٹر رجسٹریشن اور ضروری دستاویزات سے متعلق عملی رہنمائی بھی کی۔
تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ اور یوتھ ویلفیئر تلنگانہ کے جنرل سیکریٹری محمد وسیم نے انتخابی قوانین، آئینی دفعات، این آر آئی ووٹروں کے حقوق، قانونی تحفظات اور انتخابی عمل کے دوران پیش آنے والے مسائل کے قانونی حل پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
شرکاء نے اس بامقصد پروگرام کے انعقاد پر تلنگانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ زوم سیشن کی تکنیکی ذمہ داریاں اقبال اکیڈمی جدہ کی آئی ٹی ٹیم کے محمد آصف اور عبدالرحمن نے انجام دیں۔
مرسل : عبدالرحمٰن مرزا بیگ
Comments
Post a Comment