شہنشاہِ شولاپور حضرت حاجی سید شاہ ظہور قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرسِ مبارک کا روح پرور آغاز ۔


سولاپور : (نامہ نگار - پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد) شہنشاہ ِشولاپور حضرت حاجی سید شاہ ظہور قادر ی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس ِ مبارک کا اۤغاز  
آج بتاریخ 24 جولائی ،2026 سے بعد نماز عصر " بیسن روٹی "کے فاتح خوانی سے ہوگا۔ ہر سا ل کی طرح امسال بھی بعد نمازِعشاء بزم غریب نواز سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن سولاپور کے زیر اہتمام"محفل ِمیلاد "کا عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیاہے۔ حضرت محبوب علی شاہ قادری چشتی نقشبندی ،سہروردی (عرف مسکین بابا ؒ) کی صدارت و سرپرستی حاصل رہے گی۔ سجاد نشین حضرت محمد رئیس الدین قادری چشتی ؒ)اور حضرت سید رضاءالدین عرف شاہ عالم قادری چشتی پیر مسکین سجادہ نشین،لاتور)مہمان ِخصوصی شرکت فرمائیں گے۔ حاجی حسن شاہ قادری میلاد جماعت احمد نگر ،بیگم پور میلاد جماعت بیگم پور ،میر عالم نواز میلاد جماعت اکلکوٹ،غیبی پیر میلاد جماعت خانہ پور اور بزم غریب نواز میلاد جماعت سولاپور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبت صحابہ و منقبت اولیائے کرام پیش کریں گے۔ 
دوسرے روز بتاریخ 25 ،جولائی 2026 کو درگاہ شریف سے صندل مبارک نکلے گا ۔درگاہ کمیٹی اور خدام حضرات کی نگرانی میں صندل مبارک شہر کی راہوں سے گشت کرتے ہوئے رات 10 بجے درگاہ شریف پہنچے گا۔مزار پاک کو صندل پیش کیا جائے گا۔ درود وسلام اور فاتح خوانی ہوگی بعد فاتح خوانی تبرکات تقسیم کئے جائیں گے۔ صندل کی تقریب کے بعد حضرت صوفی عبدالوہاب صاحب قبلہ سلسلہ ء قادریہ چشتیہ ابوالعلائیہ جہانگیریہ کی نگرانی و صدارت میں محفل سماع کا آغاز ہوگا۔ 
تیسرے روز بتاریخ 26،جولائی 2026 جشن چراغاں کے موقع پر بعد نمازعشاء جانیشن حافظ احادیث کثیرہ حضور ابوالحقانی صاحب مناظر اہلسنت محبوب ابواعظین حضرت علامہ مولانا مفتی محمد تحسین رضامصباحی صدیقی صاحب قبلہ (سربراہ اعلی :جامعہ فاطمتہ الزہراء دونار چوک، دربھنگہ )کا ایمان افروز بیان ہوگااس جلسہ کی صدارت محبوب العلماء خطیب ذیشان قاضی ملت حضرت علامہ مولانا مفتی سید امجد علی نقشبندی نظامی (صاحب قبلہ قاضی شہر سولاپور مہاراشڑ)فرمائیں گے۔یہ جلسہ حضرت علامہ مولانا محمد نورعالم رضوی القادری صاحب (امام وخطیب شاہ ظہور درگاہ ،نورانی مسجد ،سولاپور ) کی قیادت میں ہوگا۔
چوتھے روز بتاریخ 27 جولائی ،2026 زیارت ہوگی بعد نماز فجر قرآن خوانی ،بعد نماز مغرب لنگر عام تقسیم ہوگا بعد نماز عشاء عظمت اولیاء پر ایمان افروز بیان ہوگا۔ درگاہ شریف کے خادم و چیرمن جناب خلیل احمد عبدلطیف قادری ،خادم جناب متین سید احمد قادری ،عنایت علی قادری اورتمام درگاہ ٹرسٹ اور محبان اولیائےکرام نے عرس پاک کی تمام تقریبات میں شرکت کی دعوت دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔