نظم - جوکر۔ - ازقلم : سرفراز حسین فراز۔ (پیپل سانہ مرادآباد یو پی۔)
نظم - جوکر
ازقلم : سرفراز حسین فراز۔
(پیپل سانہ مرادآباد یو پی۔)
دیکھو تو اس جوکر کی
کرتا رہتا ہی ہی ہی
نیلے پیلے رنگیلے
کپڑے پہنے یہ ڈھیلے
بہرا بن کر یہ اکثر
سب سے کرتا جی جی جی
دیکھو تو اس جوکر کی
کرتا رہتا ہی ہی ہی
میداں میں جب آتا ہے
سب کو خوب ہنساتا ہے
لے کر ٹوٹی موٹر کار
منھ سے کرتا پی پی پی
دیکھو تو اس جوکر کی
کرتا رہتا ہی ہی ہی
رکھتا ہے یہ سب کا مان
سرکس کی ہوتا ہے جان
اکثر خود ہی گر گر کر
کرتا نقلی ری ری ری
دیکھو تو اس جوکر کی
کرتا رہتا ہی ہی ہی
دیکھو تو اس جوکر کی
کرتا رہتا ہی ہی ہی
سرفراز حسین فراز
پیپل سانہ مرادآباد یو پی۔
Comments
Post a Comment