وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سالگرہ اور رکن اسمبلی ونایک نماہن کی یومِ پیدائش کے موقع پر پی ایم سی اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج ، بوپوڑی میں مفت کاپیاں تقسیم۔


وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سالگرہ اور رکن اسمبلی ونایک نماہن کی یومِ پیدائش کے موقع پر پی ایم سی اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج ، بوپوڑی میں مفت کاپیاں تقسیم۔

پونے (بوپوڑی): مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سالگرہ اور عوامی خدمت گزار رکن اسمبلی ونایک نمہن کی 5 اگست کو ہونے والی یومِ پیدائش کے موقع پر طلبہ کے لیے مفت کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

کارپوریٹر سنی ونایک نمہن کی تنظیم کے تحت سومیشور فاؤنڈیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مشترکہ تعاون سے پی ایم سی اردو ہائی اسکول اور جونیئرکالج، بوپوڑی میں 8 ویں سے 12 ویں تک کے تمام طلبہ میں مفت کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ اس اقدام سے طلبہ کو تعلیمی لوازمات کی اہم مدد حاصل ہوئی۔

اس پروگرام میں سابق پی ایم پی ایم ایل چیئرمین گیانیشور مُرکوٹے, سابق کارپوریٹر شیلجاتائی کھیڈیکر, سینئر کارکن اندرجیت بھالیراؤ, انور شیخ, ودیا نرکے, ایڈوکیٹ وٹھل آویڈ, نیلیش نناورے, پردیپ کھیڈیکر, دیوا ریڈی, سویّم گائیکواڑ, سنجے مانجھیرے, نتین سوریہ ونشی, کیتن گائیکواڑ, محمد تامبولی, کورچند گھاگٹ, وجے جادھو, رشی کھیڈیکر, شیوم کھیڈیکر اور باڑو سورٹے سمیت اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔

اس موقع پر معززین نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت سمجھاتے ہوئے محنت سے پڑھائی کرنے کی تلقین کی۔ مفت کاپیوں کی تقسیم کو طلبہ کی تعلیم میں ایک اہم سرمایہ کاری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ تعلیم کی بنیاد پر وہ مستقبل میں بھارت کے باشعور، ذمہ دار اور مثالی شہری بنیں، یہی اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔ معاشرے کے ضرورت مند طلبہ کو تعلیمی سامان فراہم کرنے کے اس اقدام کا طلبہ، والدین اور اساتذہ نے دل سے خیرمقدم کیا۔

پروگرام کے اختتام پر اسکول کی صدر معلمہ شبانہ رضوان عرب نے تمام معزز مہمانوں، منتظمین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم، اچھے اخلاق اور ہمہ جہت ترقی فراہم کرنے کے لیے وہ اور پوری تدریسی ٹیم ہمیشہ پرعزم ہے۔ انہوں نے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے مزید محنت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔