راست عثمان باشاہ جنرل سیکرٹری کروٹا كلبرگی کی پریس نوٹ ۔
راست عثمان باشاہ جنرل سیکرٹری کروٹا كلبرگی کی پریس نوٹ کے بموجب۔
ملک کے سرکاری مدارس میں خدمات انجام دینے والے تمام پرائمری سرکاری اساتذہ کرام کے لیے حالیہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت ٹی ای ٹی پاس ہونا لازمی ہے،پاس ہونے کے لیے تین سال کی معیاد دی گئی ہے ،مگر 2010 تک ریاست میں جتنے بھی پرائمری ٹیچرز کے تقررات ہوئے ہیں ڈی ایل ار سی، یا سی ای ٹی، کے تحت ہوئے ہیں،اور ریاست کرناٹک میں ٹی ای ٹی کا نظام 2010 کے بعد شروع ہوا ہے لہذا 2010 سے پہلے جتنے بھی پرائمری ٹیچرز کے تقریرات ہوئے ہیں انہیں ٹی ای ٹی ،سے رعایت دی جائے،حالیہ سپریم کورٹ کے حکم نامے پر دوبارہ غور کرنے یا روک لگانے کے لیے مرکزی حکومت مداخلت کرہے اس ضمن میں آج بتاریخ 12 جولائی بوقت 10:30 بجے محترم رادھا کرشن صاحب ممبر آف پارلیمنٹ کلبرگی کو پرائمری ٹیچرز اسوسی ایشن کی جانب سے مکتوب پیش کرتے ہوئے حالیہ قانون میں ترمیم کے لیے لوک سبھا میں ہمارے مسائل کو پیش کرنے کی گزارش کی گئی اس موقع پر ضلعی صدر سنتوش گنگو،جنرل سیکرٹری مریپہ ہوسمنی ، تمام تعلقہ جات کے صدور سیکرٹریز ،ضلعی نائب صدر حسین باشاہ،ضلعی اسسٹنٹ سیکرٹری محمد ربانی، تعلقہ نائب صدر امجد حسین ،تعلقہ خازن محبوب صاحب تعلقہ ارگنائزنگ سیکرٹری محترمہ ترکش سلطانہ ،تعلقہ خازن محمد یوسف، کروٹا کے ضلعی صدر اے ڈی باشاہ ،ضلع خازن نظام الدین پٹیل، کروٹا کے دیگر ذمہ داران و کثیر تعداد میں اساتذہ کرام موجود رہے
Comments
Post a Comment