کڈپہ میں حمیرا سلطانہ کی تہنیت - نیئٹ میں اِمتیازی نشانات
پریس ریلیز -
کڈپہ 25 جولائی 2026 بروز ہفتہ : حمیرا سلطانہ کی تہنیتی جلسہ میں صدر انجمن ترقی اردو کڈپہ ضلعی شاخ کے صدر ستار فیضی نے کہا کہ عزم محنت لگتی سے جو طلبہ پڑھینگے ان کا مستقل روشن ہوگا. مسلم لڑکیاں ہر میدان میں آگے بڑھنے کی سخت ضرورت ہے. طلبہ مسمم ارادے اور بلند حوصلے رکھیں آگے برھنے والے طلبہ کی پزیرائی کرنا لازمی قرار دیا.
ضلع کڈپہ سی کے دنے منڈل ضلع پرشد اردو ہائی اسکول موؤلا ونکا اسکول کے علم ریاضی کے استاذ قدیر الدین کی دختر حمیرا سلطانہ نیئٹ کے 2026 کے امتحان میں 38.132 ریانک اور نشانات 548 سے کامیابی حاصل کرنے پر اسکول اسٹاف کی جانب سے ان کی تہنیت کی گئ. شال پوشی گل پوشی اور انعامات سے نوازا گیا. اساتذہ راجو ستی منعم صاحب نذیر باشاہ سنوبر شاہین اور شیلا نے شرکت کی.
ہیڈمس سرسواتی نے کہا کہ جو طلبہ نظم وضبط رکھتے ہیں اور منزل کو نظر میں رکھ کر مقصد کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں وہی طلبہ والدین اور تعلیمی ادارے کا نام روشن کرتے ہیں.
حمیرا سلطانہ نے کہا کہ میری محبت رنگ لائی اساتذہ اور والدین کی دعا اور رہنمائی میں ہی کامیابی نصیب ہوتی ہے. تہنیت کےلے شکرگزاری اظہار کیا. اسکول کا تدریسی عملہ اور طلبہ نے حمیرا کو دلی مبارک باد پیش کی. ل
Comments
Post a Comment