غزل ۔۔ازقلم : صفدر نریاؤں امبیڈکر نگر یوپی۔
غزل ۔۔
ازقلم : صفدر نریاؤں امبیڈکر نگر یوپی۔
نسبتِ غم یوں دلِ مضطر سے ہے
دل بیچارہ ہر خوشی کو ترسے ہے
ہر کوئی ہنستا ہے مصنوعی ہنسی
ہر کوئی ٹوٹا ہوا اندر سے ہے
ایک تو مٹی کا ہے خستہ مکاں
دوسرے بادل بھی جم کے برسے ہے
آسماں چھونے کی حسرت ہے مگر
پنکھ زخمی وقت کے پتھر سے ہے
ہر کوئی ظاہر پسند اس دور میں
خالی خالی باطنی جوہر سے ہے
Comments
Post a Comment