سعودی عرب میں اگست کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان۔


کے این واصف :  سعودی عرب میں جون ت اگسٹ شدید گرمی کے موسم مانے جاتے ہیں۔ یہ مہینے تعمیراتی پروجکٹس اور دیگر فیلڈس پر کام کرنے والون کے لئے قیامت خیر ہوتے ہیں۔ 
 سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اگست جو موسم گرما کا آخری مہینہ ہے، کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں ترجمان نے کہا ’موسمیاتی پیشگوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسم گرما برقرار رہنے کے باعث مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔
انہوں نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ قومی مرکز کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی پیشگوئیوں اور ہدایات پر عمل کریں خصوصا اس لیے کہ اگست کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے کئی علاقے ان دنوں گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ پیر کو الاحسا، شرورہ اور وادی الدواسر میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مکہ مکرمہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔