حضرت سید پیر پاشاہ قادریؒ فخر الدین کالونی کا سالانہ صندل۔


 بیدر15 جولائی ( نامہ نگارمحمد عبدالصمد )حضرت سید پیر پاشاہ قادری چشتی بخاری ؒ فخر الدین کالونی مناکھیلی تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کا22واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ زیر سرپرستی سید شاہ محمد ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ محمد حیات اللہ بادشاہ قادری ؒ گلبرگہ ، زیر صدارت سید شاہ مخدوم قادری بخاری عرف فصیح اللہ سجادہ نشین و زیر نگرانی جناب محمد یوسف علی جمعدار سابق چیر مین و صدر مسجد فخریہ منایا جائے گا۔ تفصیلات کے بموجب جلوس صندل 3 صفر مطابق 18جولائی بروزہفتہ بعد نماز مغرب قیام گاہ سجادہ نشین سے برآمد ہوگا اوردرگاہ حضرت ممدوح ؒ پہونچے گا۔ حضرت مولانا سید شاہ سیف اللہ قادری جنیدی سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح ؒ جملہ رسومات صندل مالی کی خصوصی خدمات جمیع علماءمشائخین ، مریدین و معتقدین ، فقراء و مساکین کی موجودگی میں انجام دینگے۔ گلہائے عقیدت ، سلام و نیاز کے بعد تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین ہونگے۔ بعد ادائیگی صندل شریف جلسہ عظمت اولیاءکا انعقاد عمل میں آئیگا ۔جلسہ کو حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حسنی حسینی المعروف حیدر پاشاہ خطیب جامع مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت و خطاب کرینگے۔ مولانا سید ضیاءالدین نظامی ظہیرآباد ،حافظ و قاری مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد بیدر و صدر نائب قاضی دار القضائت بیدر بحیثیت میزبان مقرر شرکت اور خطاب کرینگے۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوگا ۔ ممتاز نعت خواں نعت رسول پیش کریں گے۔ سید علیم الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ حمیداللہ قادری منگلگی ،جناب سیدفصیح اللہ حسینی عرف سجاد صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔محمد عبدالصمد منجو والا سینئر صحافی نظامت کے فرائض انجام دےنگے۔بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ ساز پر ممتاز قوال نعتیہ منقبتی اور عرفانی کلام پیش کرینگے۔ 4صفر 19جولائی بروز اتواربعد نماز مغرب جشن چراغاں ،بعد عشاء محفل سماع، 5صفر مطابق 20جولائی بروزپیربعد نماز فجر ختم قرآن شریف پیش کشی چادر گل، سلام و فاتحہ تقسیم تبرکات ہونگے۔جناب سید کاظم پاشاہ قادری،سید شاہ مرتضی بخاری برادر سجادہ نشین صدر استقبالیہ اورجمیع افراد خاندان و منتظمین نے بلالحاظ مذہب و ملت سہ روزہ تقریب میں شرکت کی گذارش کی ہے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔