رائل گرلز اردو اسکول ۔ میرا روڈ میں تقریب عطائے منصب کا انعقاد۔
رائل گرلز اردو اسکول ۔ میرا روڈ میں تقریب عطائے منصب کا انعقاد۔
رائل گرلز اردو اسکول ۔ میرا روڑ میں 10جولائ 2026 کو تقر یب عطائے منصب (Investiture Ceremony) منعقد کی گئی۔ جماعت ہشتم اور نہم کے نومنتخب شدہ ہیڈ گرل ، اسسٹنٹ ہیڈ گرل، کیپٹن، اسسٹنٹ کیپٹن،اسپورٹس کیپٹن نے اسکول بینڈ پر مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور اسکول کی تمام طالبات کے سامنے اپنے فرائض بخوبی نبھانے کاعہد لیا۔ چہارم جماعت کی طالبات کو بھی جونیئر کیپٹن کے عہدے سے نوازا گیا۔ ہاؤس ٹیچرز نے اپنے اپنے ہاؤس کو جیتنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔چاروں ہاؤس کو روبی، زمرد، ٹوپاز اور نیلم نام دیے گئے ۔
سیکنڈری اسکول پرنسپل محترمہ انجم مس، پرائمری اسکول پرنسپل محترمہ زاہدہ شیخ اور سپر وائزر محتر مہ صبا شاداب نے اسٹوڈنٹ کونسل کے تمام ممبران کو سیش پہنائے اور بیجز سے نوازا۔ یہ پورا پروگرام پی ٹی ٹیچر سونالی مس کی قیادت میں ہوا۔ نو منتخب شدہ تمام اراکین کو اسکول اور مینجمنٹ کی جانب سے بہت بہت مبارکباد پیش کی گئی۔
Comments
Post a Comment