اردو زبان کی ترقی کے لئے ہمہ تن گوش تیار : ڈاکٹر سید احمد خاں


نئی دہلی( رپورٹ: ٹی این بھارتی ) اردو زبان وادب کو بام عروج تک پہنچانے کی غرض سے اردو ڈیولیمپینٹ آرگنائزیشن کی جانب سے اعظمی میڈیکل سینٹر اوکھلا میں ڈاکٹر مفتی جاوید ا نور کی صدارت میں مبا حثہ
منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر تنظیم کے روح رواں ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ اردو زبان کو ترقی دینے کے لئے مسلسل جدوجہد جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جعفرا آبا د میں گورنمنٹ اسکول کے قیام کے دوران اسکول نام انگریزی اور ہندی میں لکھا گیا تھا جا معہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی اردو زبان 
کو نظر انداز کیا گیاانھوں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور دونوں تعلیمی درس گاہوں کا نام اردو زبان میں بھی لکھا گیا۔ 
ڈاکٹر مفتی جاوید انور نے کہا کہ 
اردو تنظیم قابل فخر کارنامہ انجام دیئے میں مصروف ہے ۔ انھوں نے کہا نہایت افسوسناک امر ہے کہ مساجد میں قرآن کریم کے ترجمہ کے لئے ہندی زبان استعمال کی جارہی ہے۔ اردو اخبارات گھروں سے ندارد ہیں ۔  
       بحیثیت مہمان خصوصی خورشید احمد شفقت اعظمی نے جید عالم مرحوم مولانا اشرف علی تھانوی کے حوالے سے اردو کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔ 
شیخ علیم الدین اسعدی نے دکانوں کے بورڈ اردو زبان میں لکھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں سے اردو زبان غالب ہو چکی ہے ۔ قبرستان میں کتبہ بھی ہندی زبان میں نصب کئے جارہے ہیں ۔ چنانچہ محبان اردو کی ذمہ داری ہے کہ دکانوں کے بورڈ اردو زبان میں چسپاں کرنے کی جانب توجہ دیں ۔ 
اس موقع پر اعظم گڑھ سے سماجوادی پارٹی کے ہر دلعزیز قانون ساز اسمبلی کے رکن ( ایم ایل اے )( عالم بدیع اعظمی مرحوم کے انتقال پر تعزیتی قرار داد بھی منظور کی گئ ۔ 
اردو ڈیولیمپینٹ آرگنائزیشن کے نو منتخب ممبران کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سید احمد خاں نے بتایا کہ دہلی سے ڈاکٹر مفتی جاوید انور صدر ، اسرار احمد اجینی جنرل سیکرٹری ، محمد عمران قنوجی خزانچی ، شیخ علیم الدین اسعدی کنوینر ، شاہد انصاری میڈیا انچارج جبکہ نائب صدر وسیم احمد صدیقی، ماسٹر مقصود احمد ، شہادت علی نظامی اور عرفان احمد اعظمی کو بطور سرپرست منتخب کیا گیا ۔ 
 اردو تنظیم میں خواتین کو شامل کیو ں نہیں کیا گیا ؟ سوال کے جواب میں ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ خاتون ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی کی
القاضی اردو اکیڈمی کو اردو ڈیولیمپینٹ آرگنائزیشن کا تعاون 
حاصل ہے ۔
مباحثہ میں جاوید اختر ، محمد ادریس ، اسرار احمد ، 
ڈاکٹر نجم السحر نجمی ، محمد مرتضی دہلوی ، محمد وسیم صدیقی ، محمد عمران قنوجی، ندیم عارف ، وفا اعظمی ، گلزار احمد ، محمد شاہد انصاری نے بھی شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔