بند آنکھ رتجگے...شہاب افسر کے نام...ازقلم : خان شمیم.۔ اورنگ آباد (دکن)...


بند آنکھ رتجگے...
شہاب افسر کے نام...
ازقلم : خان شمیم.۔ اورنگ آباد (دکن)...

قلم سے بولتے ہو تم
جناب! " جاگتے رہو"
نِت نئی کہانیاں
تمام خوش بیانیاں
مشاہدات و تجربات
مشقتیں، سعوبتیں
درد درد لذتیں
شدید کربِ آگہی، تمام دلگدازیاں
تمہاری بیقراریاں
خواب خواب وحشتیں
بند آنکھ رتجگے
گمان، خوش گمانیاں
بیان در بیانیاں
فسانہ ہائے زندگی
ہجر بھی وصال بھی
عجب قلم طرازیاں 
رگوں میں ہے رواں دواں
تمہاری پنج آبیاں
سروں سروں پہ پگڑیاں 
سوہنے رومال ہیں 
وہ موہنی سی چنریاں 
جہاں جہاں نظر چلے
جمال ہی جمال ہے
یہاں وہاں
ادھر اُدھر
ریت ریت سے سبھی
دبی پھنسی کہانیاں،
تہہ بہ تہہ کرید کر
تم اُجالتے رہے
زمینِ سنگلاخ پر
کھیت جوتنے کی دُھن
یہی بڑا کمال ہے
شخص، شخصیت، ادیب
تم میں ایک جان ہین 
فسانے اور فسانچے،
ھندسے عرب عجم
کہانیاں، کہانیاں
سب تمہارے نام ہیں
قلم سے بولتے ہو تم
جناب جاگتے رہو

ازقلم : خان شمیم.۔ اورنگ آباد (دکن)...

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔