سبرتو فٹبال ٹورنامنٹ میں پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کی شاندار فتح۔
سبرتو فٹبال ٹورنامنٹ میں پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالیج کی جیت۔
شولاپور : (راست) شولاپور میونسپل کارپوریشن اور شولاپور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کے دفتر کی جانب سے ڈبلیو آئی ٹی کالج گراؤنڈ میں سبروتو مکھرجی انڈر 17 بوائز فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی انڈر 17 لڑکوں کی ٹیم نے اس میں حصہ لیا۔ مذکورہ اسکول نے سیمی فائنل میں یشودھرا اسکول کو 1-0 سے ہرا کر فائنل میچ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پانگل سکول اور جونیئر کالج اور سینٹ جوزف ہایی اسکول کے درمیان تھا۔ پانگل اسکول کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فائنل میچ 1-0 سے جیت لیا۔
جیتنے والی اس ٹیم میں مزمل پٹیل، عبداللہ پٹیل، فرحان پٹیل، مظفر پٹیل، اسد قریشی، ابرار قریشی، عمر شیخ، سفیان باغوان، معاذ منشی، ارحان منیار، ارشان منیار، ریحان خلیفہ، مصطفیٰ باغوان، عظمت قاضی، باسط کوتکونڈے، عمیر شیخ شامل تھے۔
پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فوزیہ شیخ، ریاض سید، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرم پلی وغیرہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس فاتح ٹیم کو اسکول کے اسپورٹس ٹیچر نوید منشی، اقبال دلال، الطاف صدیقی اور کوچز نہال دیوان اور سیف اللہ شیخ سے رہنمائی حاصل ہوئی۔
Comments
Post a Comment