ڈاکٹر این۔ دھرم سنگھ کی برسی پر خراجِ عقیدت، چندر سنگھ کی نَیلوگی میں حاضری۔


بیدر، 27 جولائی (نامہ نگار): کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ، ممتاز سیاست داں اور عوامی قائد مرحوم ڈاکٹر این۔ دھرم سنگھ کی برسی کے موقع پر بیدر جنوبی کے قائد شری چندر سنگھ نے ضلع کلبرگی کے تعلقہ جیورگی کے گاؤں نیلوگی میں واقع مرحوم کی جائے آرام پر حاضری دی اور ان کی تصویر پر گلِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھرپور خراجِ عقیدت ادا کیا۔ اس موقع پر شری چندر سنگھ نے ڈاکٹر این۔ دھرم سنگھ کی عوامی خدمات، سادگی، دیانت داری اور ریاستِ کرناٹک کی ترقی میں ان کے نمایاں کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بے مثال عوامی رہنما تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر جیورگی حلقہ کے مقبول رکنِ اسمبلی ڈاکٹر اجئے دھرم سنگھ سمیت متعدد سیاسی قائدین، معزز شخصیات، مقامی رہنما اور بڑی تعداد میں عقیدت مند و کارکنان موجود تھے، جنہوں نے مرحوم ڈاکٹر این۔ دھرم سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔