کرناٹک اُردواکادمی کی جانب سے فنِ خوشنویسی کی کلاس کا آغاز
اردو زبان و ادب کے فروغ اور فنِ خوشنویسی و خطاطی کی ترویج کے مقصد کے تحت کرناٹک اردو اکادمی، بنگلورو کی جانب سے اردو خوشنویسی (خطاطی) کی تربیتی کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں اردو خوشنویسی کے شوقین طلبہ و طالبات، نوجوانوں اور فنِ خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ ان تربیتی کلاسوں میں نامور اور تجربہ کار ماہر خطاط شرکاء کو اردو خطاطی کے اصول، قواعد، اسالیب اور عملی مشقوں کی تربیت فراہم کریں گے۔
خصوصیاتِ پروگرام:
* ہر ماہ ایک تربیتی کلاس کا انعقاد۔
* ماہر اور تجربہ کار خطاط محمد امین الدین کی رہنمائی۔
* اردو خوشنویسی کے بنیادی اور اعلیٰ اصولوں کی تعلیم۔
* طلبہ و طالبات کے لیے یکساں مواقع۔
* فنِ خطاطی میں مہارت حاصل کرنے کا بہترین موقع۔
داخلہ کے لئے خواہش مند طلباء و طالبات 27 اگست 2026 سے قبل اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔ ساتھ میں اپنی ایک پاسپورٹ سائز فوٹو مع مکمل پتہ اکادمی کے ای میل آئی ڈی karnatakaurduacademy@gmail.com پر روانہ کریں۔ طلباء کی آمد و رفت کے اخراجات اکادمی برداشت کرے گی۔ انہیں چائیے کہ سکینڈ کلاس ٹرین کرایہ یا پھرکے۔ یس۔آر۔ٹی سی بس کرایہ کا ٹکٹ مع درخواست اکادمی کے دفتر میں جمع کروائیں۔ طعام کا بھی انتظام رہے گا۔چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی۔
Comments
Post a Comment