انگریزی میڈیم کے مدارس میں بھی اردو پڑھانے کا انتظام کیا جائے - ایوان احمد میں "محفل عصرانہ " -قاری عبدالرحمن،پروفیسر مسعود احمد اور جناب منور حسین کا خطاب۔
حیدرآباد 7 جولائی( راست) قاری محمد عبدالرحمن فاؤنڈرو چیئرمین ایس آر زیڈ انٹرپرائزس نے کہا کہ انگریزی میڈیم کے مدارس کے انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مدارس میں اردو کو بحیثیت دوسری سرکاری زبان پڑھانے کا انتظام کریں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں اردو کی مختلف چھوٹی بڑی محفلیں منعقد ہو رہی ہیں جو خوش آئند ہیں ان محفلوں میں اردو والوں کا بالخصوص نوجوانوں کا شریک ہونا وقت کا تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان احمد حیدرآباد کے زیر اہتمام رباط محبان اردو علی عبداللہ انکلیو ملک پیٹ میں ہفتہ واری چوتھی ادبی نشست بہ عنوان محفل "عصرانہ" سے مخاطب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے انہوں نے اس بات پر اظہار اطمینان بھی کیا کہ بہت سارے نوجوان اردو زبان سے اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑے پیمانے پر اردو کے مزید فروغ کے لیے ہم سب کو کام کرنا چاہیے انہوں نے بتایا کہ ایس آر زیڈ انٹرپرائزس کی جانب سے حیدرآباد میں 9- اگست کو جشن آزادی کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے اس مشاعرے میں قومی اور بین الاقوامی شعرا کو مدعو کرتے ہوئے اردو والوں کے ذوق کی تکمیل کی جائے گی انہوں نے پروفیسر مسعود احمد بانی محفل عصرانہ و چیف آپریٹنگ افیسر رینو بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد کی اردو خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مسعود احمد طب کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی جو خدمت کر رہے ہیں اور شعرا برادری کی جو حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے وہ قابل ستائش ہی نہیں قابل تقلیدبھی ہے پروفیسر محمد مسعود احمد نے کہا کہ محفل عصرانہ کے ذریعے شعرا اور ادیبوں کو ہفتے میں ایک بار مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہر ہفتہ نئے نئے شعرا کے ساتھ ہم ان کے کلام سے محظوظ ہو رہے ہیں انہوں نے اردو محفلوں میں اردو والوں کو شرکت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محفلوں میں شرکت سے اپنی مادری زبان اردو سے دلچسپی کے ساتھ ساتھ اپنے ذوق کی تسکین بھی ہوتی ہے مخدوم ایوارڈ یافتہ سینیئر ممتاز ملنسار و وہ با اثر شخصیت ڈاکٹر فاروق شکیل نے صدارت کی صدر بزم احمد حسین جناب منور حسین نے کہا کہ پروفیسر مسعود احمد نے ہر ہفتہ محفل عصرانہ کے عنوان سے اردو کی محفل منعقد کرتے ہوئے اردو زبان کے شعرا کے لیے ایک بہت بڑا کام انجام دیا ہے اس کی ہر گوشے سے ستائش کی جا رہی ہے ممتاز و معروف سنجیدہ نعتیہ و حمدیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف اور جناب سہیل عظیم نے کاروائی چلائی کنوینر محفل عصرانہ پروفیسر محمد مسعود احمد نے کہا کہ زندگی کی بھاگ دوڑ کہ اس دور میں ہر کوئی مصروف ہے حد تو یہ ہے کہ لوگوں کو اپنے احباب سے ملاقات اور بات چیت کا موقع بھی نہیں مل رہا ہے ایسے حال و ماحول میں ہم نے محفل عصرانہ کا انعقاد کرتے ہوئے اردو شعراء کو ایک جگہ جمع ہونے 'اپنے کلام سنانے اور ملاقات کرنے کا موقع فراہم کیا ہے شعرا برادری پر اس کا مثبت اثر ہوا ہے انہوں نے محفل عصرانہ میں شرکت کرنے پر تمام شعراء کرام سے اظہار تشکر بھی کیا اور قاری محمد عبدالرحمن کی اردو دوستی اور فروغ اردو کے لیے کی جانے والی کوششوں کی سراہانہ کی مشاعرے میں صدر مشاعرہ ڈاکٹر فاروق شکیل کے علاوہ جناب فرید سحر' پروفیسر محمد مسعود احمد' جناب کلیم شیخ' جناب شاہنواز ہاشمی 'جناب ثنا اللہ انصاری وصفی ،جناب جہانگیر قیاس ،جناب سہیل عظیم، جناب سید مصطفی علی سید جناب محمد معراج صدیقی، جناب سلیمان صدیقی اعتبار اور ممتاز و معروف سنجیدہ و مزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے اپنا کلام سنایا آخر میں ایوان احمد میں نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی جناب سید ظہور الدین چیئرمین سکندراباد کو اپریٹ بینک،جناب محمد اسماعیل،جناب مجتبی عابدی، جناب حاجی بن علی سعدی'جناب مختار احمد فردین اور دیگر معززین نے شرکت کی جناب محمد حسام الدین ریاض نے شکریہ ادا کیا
Comments
Post a Comment