اسلامی ہند گجرات کی جانب سے منعقد آن لائن تقریری مقابلہ کا تقسیمِ انعامات کا پروگرام کامیابی کے ساتھ ہم کنار


احمدآباد (رفیق احمد) وحدت اسلامی ہند گجرات کی جانب سے منعقد آن لائن تقریری مقابلہ کا تقسیمِ انعامات کا پروگرام مورخہ ۱۸ جولائی بروز سنیچر کو گلشنِ مہر ہائی اسکول میں عمل میں آیا جِس میں گُلشن مہر ہائی اسکول کے طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی سیرت ابراہیم علیہ السلام پر بہترین تقاریر پیش کی ریاستی سطح پر منعقد اس مقابلے میں اول نمبر کو نقد تیں ہزار دؤم کو دو ہزار اور سوم کو ایک ہزار کے علاوہ سرٹیفیکیٹ عنایت کئے گئے 
اسی طرح مقابلے میں شریک ہر طالب علم کو خصوصی تحائف اور سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے حاضرین نے گُلشن مہر ہائی اسکول کے ٹرسٹی اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی منتظمین نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہا مقابلے میں اول پوزیشن سیّد محمد تحلیل دوم منصوری یحیٰی علی اور سوم پوزیشن سیّد مومن نے حاصل کی اللہ اِن بچّوں کو اُمت کی افادیت کا ذریعہ بنائے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔