غزل - ازقلم : اقبال آصف ، بیجاپور۔ ( کرناٹکا )
غزل -
ازقلم : اقبال آصف ، بیجاپور۔ ( کرناٹکا )
دُشمنِ جاں ہے بھائی بھائی کا
دور دورہ ہے یہ بُرائی کا
عین ممکن ہے اور بڑھ جائے
کم نہ ہوگا یہ غم جدائی کا
ہو گئے بے نشاں وہ سب آخر
جن کو دعوی رہا خدائی کا
بانٹ آیا ہوں میں فقیروں میں
پیسہ اک اک مری کمائی کا
آئے جھٹلائے وہ مرے سچ کو
لعل کوئی اگر ہے مائی کا
وہ بھی دن آئے آخرش ہم پر
خرچ اٹھتا نہیں دوائی کا
بعد میرے رہے گا ہر لب پر
تذکرہ میری خوش ادا ئی کا
اک نہ اک دن وہ آئے گا آصف
اس قدر غم نہ کر جدائی کا
اقبال آصف ، بیجاپور*ل ( کرناٹکا )
Comments
Post a Comment