ایس آئی آر فارم کی خانہ پری جلد مکمل کریں وقت انتہائی کم رہ گیا ہے ایم پی جے ظہیرآباد کے صدر کی عوام سے اپیل
ظہیرآباد 19/ جولائی (نمائندہ،جی،یم) ایم پی جے (موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس) ظہیرآباد کے صدر محمد ایوب احمد نے ظہیرآباد کے معزز شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایس آئی آر (Special Intensive Revision) پروگرام کے تحت اپنے فارم کی خانہ پری میں مزید تاخیر نہ کریں کیونکہ مقررہ مدت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔اپنے صحافتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست میں نام کی درستگی اور اندراج کو یقینی بنانے کے لیے ہر اہل شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس آئی آر شماریاتی فارم کو بروقت مکمل کرکے متعلقہ حکام کے پاس جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت میں شہریوں کو آئندہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے گریز کیا جائے۔ایم پی جے ظہیرآباد صدر نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے خاندان کے تمام اہل ووٹروں کے فارم بھی مکمل کروائیں اور اگر کسی کو فارم کی خانہ پری یا مطلوبہ دستاویزات کے سلسلے میں رہنمائی درکار ہو تو متعلقہ بوتھ لیول آفیسر (BLO) یا الیکشن حکام سے فوری رابطہ کریں۔ انہوں نے سماجی کارکنوں، عوامی نمائندوں اور رضاکار تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ عوام میں بیداری پیدا کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو ایس آئی آر کے عمل میں شامل ہونے کی ترغیب دیں تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے۔۔۔
Comments
Post a Comment