ستار فیضی کے مضامین کا مجموعہ "مہک" طباعت سے آراستہ عنقریب رسم اجراء -


بروزجمعہ 3 جولائی 2026 کڈپہ(راست) : ستارفیضی کڈپہ آندھرا پردیش کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ اپنے جالیس سالہ ادبی سفر کے متعلق بتاتے ہوئے مختلف اردو اخباری نمائندوں (صحافیوں) کو بتایا کہ ان کی اپنی مضامین کی کتاب" مہک" بچوں اور بڑوں کے لیے معلومات کا خزانہ ہے. میرا مقصد ہے کہ بچوں اور اساتذہ میں مطالعہ کا شوق بڑھانا ہے ان میں جستجو اور تحقیق کو فروغ دینا ہے. یہ کتاب تعلیمی میدان کےلے ایک نایاب تحفہ ہے. جس سے کئی بچے اور اساتذہ مستفید ہوں گے. یہ کتاب ادبی حلقوں میں پسند کی نگاہوں سے دیکھی جا ئے گی. یہ ستار فیضی کی اردو میں گیارہویں کتابیں اور تیلگو زبان میں بھی ان کی چار کتابیں شائع ہوچکی ہیں.
یہ کتاب اردو بچوں کے لیے اور اساتذہ کےلے معلوماتی بہترین مضامین سے لبریز ہے. اس کتاب کا نام انہوں نے "مہک" رکھا. انشاءاللہ انقریب میں منظر عام پر آنے والی ہے، جو 120 صفحات پر مشتمل ہے. اس کتاب کا ہدیہ 200 روپیہ تعین کیا گیا اور اس کتاب کے ناشر ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوز دہلی ہیں . اس کتاب میں کل سات ابواب ہیں. پہلے باب میں دنیا کے چند میوزیم کے نام سے نو مضامین ہیں. تیسرے باب میں سیرو سیاحت کے متعلق چھ مضامین ہیں. چوتھے باب میں ہندوستان کے عظیم شخصیات پر نو مضامین ہیں. پانچویں باب میں ہندوستانی سینماکی مسلم اداکارائیں اور گلوکار ؤں پر آٹھ مضامین ہیں. جھٹویں باب میں ہندوستانی ایوارڈس پر تین مضامین ہیں. آخری باب یعنی ساتواں ہے اس میں معلوماتی موضوعات پر دس مضامین ہیں.
     اس کی تقریظ پروفیسر ستار ساحر صاحب سابق صدر شعبہ اردو جامعہ سری وینکٹیشورا تروپتی نے حسن وخوبی کے ساتھ ہر پہلو کا جائزہ لےکر بہترین تبصرہ کیا ہے اور اس کی زینت میں اضافہ کیا ہے. اس کتاب کی ترتیب و تزئین میں ڈاکٹر امام قاسم ساقی نے بھرپور ساتھ دیا انہوں نے اپنے تاثرات میں تحریر کیا کہ یہ مہک علم آگہی کے گلشن کی دل آویز خوشبو ہے جب کہ کتاب کی ڈی ٹی پی میں جلال اور محبوب خان محبوب شامل رہے اور یہ تمام حضرات میری حوصلہ افزائی کرتے رہے. میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔