نعت شریف - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔
نعت شریف -
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔
تجھے اے زندگی آقا ہی کرتے ہیں
کہ دِل میں روشنی آقاہی کرتے ہیں
کبھی جب سامنے باطل کھڑا ہوگا
بغاوت سرکشی آقا ہی کرتے ہیں
چمک ہوروح میں، چہرابھی ہو روشن
فقط تابندگی آقا ہی کرتے ہیں
تمہیں ظاہر کی کتنی فکر ہے لیکن
تحفظ، باطنی آقا ہی کرتے ہیں
شفاعت کا جو ہوگا مرحلہ درپیش
خداسے عاجزی آقا ہی کرتے ہیں
کسی اور کو خدا تیرا پتہ کیاہو
خدائی آگہی آقا ہی کرتے ہیں
خوشی کے چاہنے والے بہت ہیں میرؔ
غموں سے دوستی آقا ہی کرتے ہیں
Comments
Post a Comment