ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی تدریسی و شاعرانہ خدمات قابل تحسین - وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے موقع پر تقریب -اساتذہ اور عہدیداران تعلیمات کا خطاب۔


حیدرآباد 30 جون( راست) زبان اردو کے استاد کو اردو کی تمام خوبیوں اور چاشنیوں سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے مادری زبان اردو سے محبت ایک فطری تقاضہ ہے اردو زبان سے حقیقی محبت ڈاکٹر طیب پاشا قادری کو اپنے والد محترم جناب محمد عبدالقادر صاحب بے ہوش محبوب نگری سے وراثت میں ملی ہے دوران تدریس طیب پاشاہ قادری نے جس انداز سے طلبہ و طالبات کو اردو زبان سے رغبت دلائی ہے اور اس کی چاشنی سے واقف کروایا ہے وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار جناب محمد عبداللہ صدرٹی ایس ٹی یو اور جناب ایم اے باسط خان سابق جنرل سکرٹری ٹی ایس ٹی یو نے ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے سلسلے میں تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے اعظم فنکشن ہال مغل پورہ میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ان قائدین نے طیب پاشا قادری کو اردو کا ایک عظیم الشان استاد اورسچا مجاہد قرار دیا اور کہا کہ طیب پاشاہ قادری نے جس انداز سے طلبہ و طالبات کو تعلیم دی ہے وہ لائق تحسین ہی نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہے تقریب کا آغاز قاری محمد عبدالقیوم شاکر سکرٹری اقراء سوسائٹی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے نعت شریف سنائی جناب اکبر خان اکبر نے منظوم تہنیت پیش کی ممتاز و معروف استاد شاعر جناب سمیع اللہ حسینی سمیع نے بھی تہنیت پیش کی ممتاز و معروف عالمی شہرت یافتہ طنز و مزاح کےشاعر جناب وحید پاشاہ قادری نے مزاحیہ اور تہنیتی نظمیں سنائیں ممتاز و معروف ماہر تعلیم جناب فاروق طاہر نے ڈاکٹر طیب پاشا قادری کی زندگی، تدریس اور شاعرانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے اپنی شاعری کے ذریعے اہل حیدرآباد و اہل تلنگانہ اور قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر اپنے والد جناب عبدالقادر بے ہوش محبوب نگری صاحب کا نام روشن کیا ہے جناب محمد اقبال جناب احمد خان ،جناب محمد افتخار، جناب لائیق علی خان، جناب سید رحمت اللہ ،جناب نوید اختر اور دیگر مقررین نے ڈاکٹر طیب پا شاہ صاحب قادری کی تدریسی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جناب محمد حسام الدین ریاض نے کہا کہ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کو شاعری ورثہ میں ملی اور انہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر بھی مختلف مدارس میں تدریسی خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے طیب پاشاہ قادری کا تدریسی اور شاعرانہ انداز دلوں کو چھو لینے والا انداز ہے جناب محمد امین الدین انصاری اور جناب عظمت علی حیدر نے بھی ڈاکٹر طیب پاشا قادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ممتاز و معروف کیریئر کونسلر جناب ایم اے حمید نے ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری سے اپنی دیرینہ رفاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طیب پاشا قادری ممتاز و معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر اور مدرس ہونے کے باوجود ان میں عاجزی انکساری اور ملنساری کا جذبہ پایا جاتا ہے محترمہ زینب سلطانہ سابق ڈپٹی آئی او ایس اور جناب صابر حسین نے بھی ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کو ایک مثالی مدرس قرار دیا جناب چندر شیکھر جناب لائق علی خان جناب عباس حسین جنیدی جناب عبدالباری اور دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ عہدہ داران تعلیمات اور معلمات کی کثیر تعداد نے ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی کثرت سے گل پوشی وشال پوشی کرتے ہوئے ان کے لیے اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔