اقراء اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، سالار نگر، جلگاؤں میں منفرد اے۔ آے۔ سی۔یو۔ پروجیکٹ کا آغاز۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) اقراء اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، سالار نگر، جلگاؤں میں سست رفتار طلبہ (Slow Learners) کی تعلیمی بہتری کے لیے ایک منفرد اقدام AICU (Academic Intensive Care Unit) کے آغاز کے موقع پر والدین کی ایک خصوصی میٹنگ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز حماد کی تلاوت قران سے ہوا اس کے بعد ائے ہوئے تمام سرپرست حضرات و والدین کا خیرمقدم کیا گیا۔ فرحت تبسم (پروجیکٹ انچارج) نے AICU پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد، طریقۂ کار اور عملی منصوبہ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پرنسپل شیخ نور محمد نے ایک جامع پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پروجیکٹ کی تفصیلات ، اس کے فوائد اور طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو واضح کیا۔اس میٹنگ میں شاہین اکیڈمی کے اس پروجیکٹ کے تعلق سے ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔
پروگرام میں ڈاکٹر ہارون بشیر نے اپنی قیمتی رہنمائی اور مفید تجاویز پیش کیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ، ان کی تعلیمی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھیں ، اساتذہ سے رابطہ برقرار رکھیں اور اسکول کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر طالب علم کی تعلیمی ترقی یقینی بنائی جا سکے۔
اس موقع پر ادارے کے سرپرست ڈاکٹر عبدالکریم سالار (صدر) ، پروفیسر ایس. ایم. ظفر (چیئرمین) ، جناب اعجاز عبدالغفار ملک (سیکریٹری) اور جناب عبدالرشید شیخ صاحب نے بھی AICU پروجیکٹ کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے اس منفرد تعلیمی منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن وسائل اور مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
آخر میں والدین نے اسکول کی اس منفرد کوشش کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ یہ پروگرام اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ ہر طالب علم کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا اور کسی بھی بچے کو تعلیمی میدان میں پیچھے نہیں رہنے دیا جائے گا۔ڈاکٹر انیس الدین سر نے رسم شکریہ ادا کیے۔
Comments
Post a Comment