غزل - ازقلم : مجیب احمد مجیبؔ، بیجاپور۔


غزل - 
ازقلم : مجیب احمد مجیبؔ، بیجاپور۔ 

نیٹ کے امتحان میں گڑبڑ
یعنی تیر و کمان میں گڑبڑ

کوئی گڑبڑ نہیں کتابوں میں
ہے مگر ترجمان میں گڑبڑ

لوگ کہتے ہیں آپ نے ہی کیا
رام جی کے مکان میں گڑبڑ

اب وہی چُن کے آنے والے ہیں 
جو کرینگے جہان میں گڑبڑ

چائے والے ہی اب بتائیں گے
کیوں ہے ہندوستان میں گڑبڑ

ہم خرید و فروخت کیسے کریں
ہو اگر ہر دکان میں گڑبڑ

آ گئی دو ہزار چودہ میں 
گڑ بڑی کے مکان میں گڑبڑ

آپ سنتے نہیں غریبوں کی
آپ کے بھی ہے کان میں گڑبڑ

آشیاں چھن گیا غریبوں کا
اور ہے آسمان میں گڑبڑ

ہو رہی ہے مجیبؔ کیوں اتنی
ہر کسی کے گمان میں گڑبڑ

مجیب احمد مجیبؔ، بیجاپور

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔