آدم خور (پچاس لفظی کہانی)۔ از قلم : رہبر تماپوری۔
آدم خور (پچاس لفظی کہانی)
از قلم : رہبر تماپوری۔
دورِ حاضر میں آدم خور جنگلوں میں نہیں، شرافت کے نقاب اوڑھے اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔ وہ گوشت نہیں، انسانوں کے حقوق، عزت اور خواب نگلتے ہیں۔ قانون ان کے ہاتھوں یرغمال ہے، مگر چہرے معصوم دکھائی دیتے ہیں۔ یہی اصل آدم خور ہیں۔
Comments
Post a Comment