ممتاز سماجی کارکن شیخ سہیل اسلم کوملابھارت رتن آئیکونک اکسیلینس ایوارڈ، - مبارک بادیوں کاسلسلہ جاری۔


ممتاز سماجی کارکن شیخ سہیل اسلم کوملابھارت رتن آئیکونک اکسیلینس ایوارڈ، - مبارک بادیوں کاسلسلہ جاری۔

 بیدر۔ 9/جولائی (ذرائع) معروف سماجی کارکن، ہیلتھ کیئر پروفیشنل اورSubiya Education and Welfare Society کے سیکریٹری شیخ سہیل اسلم کو سماجی خدمات، صحتِ عامہ اور عوامی فلاح و بہبود کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں Bharat Ratna Iconic Exrellence Award 2026سے نوازاگیا۔ اس موقع پر ملک بھر کی متعدد سیاسی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ذرائع کے بموجب انھیں ایوارڈ ملنے پر تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر بی۔ مہیش کمار گوڈا اورجناب محمد اظہرالدین وزیراقلیتی بہبودوحج نے شیخ سہیل اسلم شیخ محمد اصغر (اودگیر)کااستقبال کیا اور مبارک باد پیش کی۔کرناٹک کے مسلم وزیر جناب یوٹی قادر اور ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے بھی شیخ سہیل اسلم کو مبارک باد پیش کی۔ جمعیت علماء ہند، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وابستگان، مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان، دوست احباب، عزیز و اقارب اور سماجی شخصیات نے شیخ سہیل اسلم کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی سماج کی خدمت کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔کہاجاتاہے کہ شیخ سہیل اسلم طویل عرصے سے سماجی خدمت، تعلیم، صحت اور رفاہی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ وہSubiyaایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے سیکریٹری کی حیثیت سے تعلیمی، سماجی اور فلاحی منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد سماجی اور رفاہی تنظیموں کی سرپرستی اور نگرانی میں عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں، جن کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد، یتیموں کی بہبود اور معاشرتی بیداری کے مختلف پروگرام مسلسل جاری ہیں۔انھیں مبارک باد دینے کیلئے 8421445777 پررابطہ کرسکتے ہیں۔جناب شیخ سہیل اسلم نے تمام کاشکریہ اداکیاہے۔ موصوف کا تعلق بیدر شہر سے کافی گہرااور کئی رشتوں کے حوالے سے ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔