ظہیر آباد اسلامک سنٹر میں الخیر کمپیوٹر سنٹر کے ٹرینڈ (پی جی ڈی سی اے) طلبہ میں محمد قیصر غوری ودیگر کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم۔
ظہیرآباد ۔ 7/جولائی(نمائندہ جی، یم)دی مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی ظہیرآباد کے الخیرکمپیوٹرسنٹر کا تقسیم اسناد پروگرام کل دوپہر اسلامک سنٹرمتصل مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ ظہیرآباد پر صدر سوسائٹی و امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری کے زیر صدارت منعقد ہوا اس موقع پر انہوں نے اپنےخطاب کے ذریعہ طلبہ اور ذمہ داران کو مبارکباددیتے ہوئے بڑی مسرت کا اظہارکیا کہ اس سہ ماہ میں طلبہ نے PGDCA کمپوٹر کورس کی تکمیل کی الخیرسنٹر نے اپنی اچھی کارکردگی پیش کی ہے انہوں نے فنی تعلیم کی اہمیت کو پیش کیا کہ جس سے روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہوگی محمد فصیح الدین کورس انسٹرکٹر وڈسٹرکٹ آرگنائزر ایس آئی او نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 50 طلبہ کو اسناد تقسیم کئےگئے
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن وترجمانی سے ہوا محمد معراج مکرم انچارچ الخیر نے افتتاحی کلمات ادا کئے لڑکے اور لڑکیوں نے تربیتی کورس کے دوران دی گئی سہولتوں اور کلاسیس کی پابندی پر اپنے بہترین تاثرات پیش کئے صدر سوسائٹی نے مزید کہا کہ یہ شہر کا واحد ادارہ ہے جوتمام تر سہولتوں سے آراستہ ہےاور امید کا اظہار کیاکہ یہاں سے اور طلبہ برادری بھی استفادہ حاصل کر سکے گی سید امتیاز نے نظامت کی اس موقع پرطلبہ اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment