سونم وانگ چُک: حق اور انصاف کے لیے ایک لازوال جدوجہد۔تحریر: محمد فیضان طالب۔ (بی-پی-ٹی سالِ اول، بنگلور)
سونم وانگ چُک: حق اور انصاف کے لیے ایک لازوال جدوجہد۔
تحریر: محمد فیضان طالب۔
(بی-پی-ٹی سالِ اول، بنگلور)
مقام: گلبرگہ، کرناٹک۔
رابطہ:8722853661
کسی بھی معاشرے میں جب ناانصافی اور عوامی مسائل حد سے بڑھنے لگتے ہیں، تو کچھ ایسی شخصیات سامنے آتی ہیں جو اپنی آسائشوں کو قربان کر کے عوام کی آواز بنتی ہیں۔ سونم وانگ چُک ایک ایسی ہی معروف اور معزز شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ تعلیمی اصلاحات، ماحولیات اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بے پناہ عزت کمائی، متعدد اعزازات حاصل کیے اور ملک کی نامور شخصیات کے ساتھ ان کا اٹھنا بیٹھنا رہا۔ وہ چاہتے تو دیگر بڑے ناموں کی طرح نظام کی تعریفیں کر کے آسودہ زندگی گزار سکتے تھے، لیکن انہوں نے حق اور انصاف کے راستے کا انتخاب کیا۔
سونم وانگ چُک نے طلبہ کے حقوق اور پیپر لیکس جیسے سنگین مسائل کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے 28 جون سے مسلسل بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ اس طویل احتجاج کے باعث ان کی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے اور حالت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں حکومت سے انہیں فوری طبی امداد اور ضروری طبی مداخلت فراہم کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اس درخواست پر دلی ہائی کورٹ نے مرکز اور دلی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
یہ احتجاج کسی ذاتی فائدے یا پبلک ریلیشنز (PR) کے لیے نہیں ہے، کیونکہ ان کا نام پہلے ہی ملک و بیرونِ ملک میں بہت بڑا ہے۔ اس جدوجہد سے انہوں نے صرف اپنے لیے مشکلات اور دشمنیاں مول لی ہیں، لیکن وہ آج بھی نوجوان نسل اور طلبہ کو انصاف دلانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ڈٹے ہوئے ہیں۔
👌👌👌
ReplyDelete