اقراء اردو ہائی اسکول، سالار نگر جلگاؤں میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد..
جلگاؤں(سعید پٹیل )اقراء اردو ہائی اسکول، سالار نگر جلگاؤں میں سابق صدرِ جمہوریہ ہند اور عظیم سائنس دان ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں ایک پُروقار اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مقاصد خان محفوظہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت، خدمات اور افکار سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
پروگرام کا اغاز نم جماعت کے طالب علم معاذ عتیق خان کی تلاوت قران سے ہوا اس اسکول ھذا کے پرنسپل نور محمد شیخ کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا واجد خان ، فرحت تبسم ، روزمن مس ، محفوظہ مس ، بطور مہمان خصوصی موجود تھے.
جماعت ہفتم تا نہم کے طلبہ نے ڈاکٹر عبدالکلام کی زندگی اور کارناموں پر مبنی انٹرویو ، سوانحِ حیات ، ڈرامہ ، تقاریر اور ان کے مشہور اقوال (Quotations) پیش کیے۔ طلبہ کی بہترین پیشکش نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا اور ڈاکٹر عبدالکلام کی تعلیمات اور نظریات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نور محمد سر نے طلبہ سے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی زندگی سے سبق حاصل کرنے اور علم و محنت کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔
پروگرام کی کامیاب بنانے میں محفوظہ مس ، تحسین مس اور انجم مس نے بھرپور تعاون کیا۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ یمن ملک اور متین نے نظامت کا فریضہ انجام دیے۔ رسم شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment