سفیر ہند ڈاکتر خان کی “انڈیا بزنس فورم” کے انیش اگروال اور اویس احمد سے خیر سگالی ملاقات۔

 
کے این واصف : سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان سے انڈیا بزنس فورم کے عہدیداران انیش اگروال اور انجینئر اویس احمد سے ایک خیر سگالی ملاقات کی۔ سفارتخانہ ہند ریاض میں ہوئی اس ملاقات میں ہند سعودی کے مابین معاشی شراکت داری، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تجارتی تعلقات، سعودی میں ہندوستانی تاجرون کے اہم کردار، ہند سعودی کے درمیان سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھوجنا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دئیے جانے جیسے موضوعات زیر بحث رہے۔ اس ملاقات میں سفارتخانے مین فرسٹ سکریٹری وپل باوا بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ انڈیا بزنس فورم سعودی عرب میں ہندوستانی تاجرین کی قائم کردہ ایک فعال تنظیم ہے۔ 
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل اعجاز کی معیاد بحیثیت سفیر ہند برائے سعودی ختم ہوچکی ہے اور وہ عنقریب سعودی عرب کو الوداع کہین گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔