اجیت دادا پوار کی یومِ پیدائش کے موقع پر مفت طبی معائنہ اور عظیم الشان خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقا۔


جلگاؤں: 26 جولائی (سعیدپٹیل) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر صوبہ مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کی یومِ پیدائش کے موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی جلگاؤں شہر ورکنگ صدر ندیم ملک کی قیادت میں ڈاکٹر عبدالغفار ملک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ اور خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اس عوامی فلاحی پروگرام کو جلگاؤں شہر کے شہریوں کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔ جس میں 250 شہریوں نے مفت طبی معائنہ سے استفادہ کیا جبکہ متعدد نوجوانوں اور سماجی کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرکے انسان دوستی اور سماجی ذمہ داری کا عملی ثبوت پیش کیا۔جس میں 112 خون کی تھلیاں جمع کرائیں۔ 
اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر گلاب راؤ پاٹل، سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر ، ایم ایل اے سریش بھولے ، اعجاز احمد عبدالغفار ملک ، کیلاش بھاؤ ، جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے معزز کارپوریٹر اروند بھاؤ دیشمکھ ، ڈاکٹر عبدالکریم سالار اور دیگر معززین حضرات نے کیمپ کا دورہ کیا ، منتظمین کی خدمات کو سراہا اور اس فلاحی اقدام کو معاشرے کے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کیمپ کی کامیابی میں منتظم ندیم ملک گروپ کے اراکین نے بھرپور تعاون کیا۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت ، صحت عامہ اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ایسے فلاحی پروگرام مسلسل منعقد کیے جائیں گے۔
شہریوں نے ڈاکٹر عبدالغفار ملک فاؤنڈیشن اور ندیم بھاؤ ملک کی اس عوامی خدمت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ سماجی اور رفاہی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔