سویگاؤں ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول چہارم جماعت کی ٦ طالبات و ٣ طالب علموں کی اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر کے سویگاؤں کی ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول کے چہارم جماعت کے اسکالرشپ امتحان میں مجموعی طور پر نو طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی۔جس میں سے اول عشرہ آصف خان ، دوم عبدالرحمن عبداللہ دیشمکھ ، سوم ماہین سید شفیق سقلگر نے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اسی طرح ذکرہ انیس شیخ ، علفیہ وسیم شیخ ، محمد کیف نذیر شیخ ، ذکرہ نور سلمان خان ، محمد علی رفیق شیخ اور عربیہ سلطان شیخ نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے ضلع پریشد کی اردو اسکول کا نام روشن کیا۔     
ان طلباء میں سے مذکورہ طلباء نے اسکالرشپ جیسے امتحان میں نمایاں مارکس کے ساتھ میرٹ کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین ، اساتذہ اسکول اور سو یگاؤں کا نام روشن کیا۔ چہارم جماعت تک چلنے والی اس اسکول کے ایک ہی وقت میں ٩ طلباء کا اسکالرشپ امتحان میں کامیاب ہونا دہی علاقہ اور ضلع پریشد کی اسکول کےلیۓ بہت بڑی بات ہے۔ان کامیاب طلباء کی تیاری میں صدر مدرس شیخ وقار کی نگرانی و رہنمائی میں مدرس بلال باغبان نے خصوصی توجہ کے ساتھ تعلیمی تربیت سےتیار کیا۔اس نمائندے کو عبداللہ دیشمکھ نے اسکول کی تعلیمی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ اسکول ھذا کی ٦ طالبات و ٣ طالب علموں نے چوتھی جماعت کے اسکالرشپ امتحان میں پاس ہوکر بالخصوص ضلع پریشد اسکول کا نام روشن کیا۔اسکول کے طلباء کی اسکالرشپ امتحان میں نو بچوں کی کامیابی پر گاؤں و تعلقہ سطح سمیت ضلع بھر میں اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔