ثناء وقار نے کاؤنسلنگ سائیکالوجی میں امتیازی کامیابی حاصل کر لی، سرٹیفائیڈ سائیکالوجسٹ بن گئیں۔
اورنگ آباد : (راست) اورنگ آباد کی ہونہار طالبہ اور نوجوان قلمکار ثناء وقار نے ایم جی ایم یونیورسٹی، اورنگ آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے شعبۂ نفسیات سے پوسٹ گریجویٹ اِن گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سائیکالوجی میں امتیازی کامیابی کے ساتھ درجۂ اول حاصل کرتے ہوئے سرٹیفائیڈ کاؤنسلنگ سائیکالوجسٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے.
ثناء وقار، معروف شخصیت اور گورنمنٹ کیروسین ڈیلر واسٹار اسٹین لیس اسٹیل مینوفیکچرر وقار احمد اور صفیہ وقار کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم علامہ شبلی اردو ہائی اسکول، نواب پورہ سے حاصل کی، جبکہ اعلیٰ تعلیم مولانا آزاد کالج، رفیق زکریا کیمپس سے مکمل کی.
انہوں نے بی۔ایڈ ، پوسٹ گریجویٹ اِن سائیکالوجی ، پوسٹ گریجویٹ اِن انگلش اور پوسٹ گریجویٹ اِن اردو کی ڈگریاں بھی کامیابی کے ساتھ حاصل کی ہیں، جس سے ان کی علمی و تعلیمی استعداد کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔
اس شاندار کامیابی پر ان کی والدہ، بھائی بہن، اساتذہ، ایم جی ایم یونیورسٹی کے چانسلر شری انکوش راؤ کدم ، رشتہ داروں اور دیگر احباب نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment