مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی میں محبان اردو کی ملاقات - اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین۔


ممبئی، (نمائندہ خصوصی) مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے صدر دفتر، ممبئی میں آج بتاریخ 14 جولائی کو ایک اہم اور مختصر مگر بامقصد ملاقات منعقد ہوئی، جس میں مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار چیئرمین سید حسین اختر، ممتاز شاعر امتیاز گورکھپوری، سینئر صحافی شاہ تاج، روزنامہ کامل یقین ناندیڑ کے چیف ایڈیٹر محمد صادق اور اکیڈمی کے ایگزیکٹیو آفیسر شعیب ہاشمی نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان و ادب کے فروغ، ادبی سرگرمیوں کے انعقاد، اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی اور ریاست بھر میں اردو کے فروغ کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سید حسین اختر کی فعال، بصیرت افروز اور متحرک قیادت میں اکیڈمی نے گزشتہ عرصے میں کئی اہم ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو کامیابی سے انجام دیا ہے، جس کے مثبت اثرات ریاست بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر شرکاء نے سید حسین اختر کی قیادت، منصوبہ بندی اور اردو زبان کی ترویج کے لیے ان کی انتھک خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں اکیڈمی نئے عزم اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ادبی حلقوں میں اس کی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
ملاقات کے دوران اکیڈمی کے ایگزیکٹیو آفیسر شعیب ہاشمی کی انتظامی صلاحیتوں، خوش اسلوبی، محنت اور ذمہ دارانہ اندازِ کار کی بھی بھرپور ستائش کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ اکیڈمی کے مختلف منصوبوں کو مؤثر انداز میں عملی جامہ پہنانے اور ادبی پروگراموں کو کامیابی سے منعقد کرنے میں شعیب ہاشمی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی مستقبل میں بھی اردو زبان و ادب کے فروغ، نئی ادبی صلاحیتوں کی سرپرستی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔