کوہیر میں سہ روزہ اساتذہ کا تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔
کوہیر دکن 28/ جولائی(نمائندہ) محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام منڈل کوہیر میں منعقدہ سہ روزہ اساتذہ کا تربیتی پروگرام کا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں منڈل کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں جدید تدریسی طریقوں سرگرمی پر مبنی تعلیم،مؤثر تدریسی منصوبہ بندی طلباء کی پانچ تشخیص کمرہ جماعت کا انتظام اور نئی تعلیمی حکمتِ عملی سے متعلق تربیت حاصل کی۔افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر محمد ذاکر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ھوتے ہیں۔انکی پیشہ ورانہ تربیت کا اصل مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ طلباء کو معیاری و موثر اور دلچسپ تعلیم فراہم کی جاسکے ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران حاصل کردہ معلومات اور تجربات کو اپنی روزمرہ تدریس میں عملی طور پر نافذ کریں اور طلباء کی ہمہ جہت نشوونما کے لئے خلوصِ لگن اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں ۔انہوں نے تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین عملہ اور شریکِ اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس تربیت کے مثبت اثرات تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری کی صورت میں سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ اس موقع پر ضلع ریسورس پرسن،ولبھ جوشی،اور منڈل ریسورس پرسن راج کمار،ابراہیم،سمہا چلم،گوند راؤ کی شالپوشی کی گئی ۔آخر میں شرکاء نے تربیتی پروگرام کو انتہائی مفید اور مؤثر قرار دیا اور ایسے پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment