منڈل اسپیشل آفیسر نے دگوال ضلع پریشد ہائی اسکول کا دورہ کیا۔
کوہیر دکن یکم جولائی(نمائندہ) ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل میں واقع دگوال ضلع پریشد ہائی اسکول میں آج منڈل اسپیشل آفیسر مسٹر سومیشور نے دورہ کرتے ہوئے اسکول میں تعلیم،کھانے پینے کا نظم، مڈ ڈے میل اور طلباء کے لئے دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ساری چیزوں کے جائزہ لینے کے بعد مذکورہ کے اسٹاف اور اساتذہ کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس دوران طلباء کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر ذاکر حسین صاحب،یم پی او شری وینکٹاریڈی،دگوال گرام پنچایت سکریٹری شری راجکمار نے شرکت کی۔اس موقع پر یہ بھی کہا کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہر سال ٹرپل ائی ٹی بسارا میں انجینئرنگ کورسیز کے لئے طلباء کا انتخاب ہوتا ہے۔واضح رہے کہ تلنگانہ سوشل ویلفیئر ریسیڈینشل اسکول اور جونیئر کالج کا بھی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس پروگرام میں اساتذہ کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment