ملت پرائمری اسکول کی اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی۔


جلگاؤں: (فیضان شیخ) حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے منعقدہ جماعت چہارم کے اسکالرشپ امتحان میں ملت پرائمری اسکول، مہرون کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔
نتائج کے مطابق فہیم وسیم نے 50 فیصد نمبروں کے ساتھ اول مقام حاصل کیا، جبکہ کشف زبیر الدین نے 46 فیصد کے ساتھ دوم، عمر ریحان کہاٹک نے 45 فیصد کے ساتھ سوم اور اشمیرا شیخ ناظم نے 42 فیصد نمبروں کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔
طلبہ کی اس کامیابی میں شکیل خان سر، فیض شاہ سر اور نوید شاہ سر کی رہنمائی اور مسلسل محنت کا اہم کردار رہا۔
اس شاندار کامیابی پر ملت ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی، جلگاؤں کے صدر رفیق شاہ سر، سوسائٹی کے تمام اراکین، ملت پرائمری اسکول کے صدر مدرس فرید شاہ سر اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر والدین اور اہلِ علاقہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طلبہ اور ان کے اساتذہ کی محنت کو سراہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔