اردوتقریب محفل عصرانہ کی ہر شہر میں تقلید ہونی چاہیے : اردو شاعر راجیو راجؔ - ایوان احمد کی محفل عصرانہ میں فاروق شکیل طاہر گلشن آبادی فرید سحر و دیگرشعرا کی شرکت۔
حیدرآباد۔ یکم/ جولائی(راست) ایوان احمد ملک پیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام ہفتہ واری تیسری ادبی نشست محفل عصرانہ رباط محبان اردو، علی عبداللہ انکلیو میں مخدوم ایوارڈ یافتہ ممتاز و معروف شاعر ڈاکٹر فاروق شکیل کی صدارت میں منعقد ہوئی جناب طاہر گشن آبادی جناب فرید سحربحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی کنوینر پروفیسر محمد مسعود احمد چیف آپریٹنگ آفیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد جو شمالی ہند کے دورہ پر ہیں چندی گڑھ سے زوم پر افتتاحی خطاب میں شرکاء محفل سے کہا کہ اردو کے تئیں آپ سب کی ادبی شعری خدمات مثالی ہیں اور تمام ہمارے مدعو شعرا وادیب ہر ہفتہ محفل عصرانہ میں شرکت کرتے ہوے ادب دوستی کا ثبوت دے رہے ہیں ساتھ ہی میں ہمارے معاونین لطیف الدین لطیف اور حسام الدین ریاض کا بھی ممنون ہوں کہ انہوں نے ہر ہفتہ اردو کی یہ محفل سجانے میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں اپنی مخاطبت کو جاری رکھتے ہوئے پروفیسر مسعود نے کہا کہ اس محفل عصرانہ کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے شاعری کے ساتھ نثری تخلیقات بھی پیش کیئے جائیں گے اور ہر ہفتہ شعرا ادبا پروفیسرس و دانشوران اردو یعنی ہر مکتب فکر کی شخصیتوں کو مدعو کرتے ہوئے ان کی تخلیقات کے جواہر پاروں سے اپنے دامن بھریں گے ان شا اللہ اگلی محفلیں مزید بہتر سے بہتر ہوا کرے گی اور پرستاران اردو کے ساتھ اردو کا یہ کارواں چلتا رہے گا،نامور اردو شاعر جناب راجیو راج چندی گڑھ سے آن لائن کلام سنایا اور اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اردو کی تقریب کی تقلید ہونی چاہئے اور ہم بھی یہاں ہر ہفتہ نہ سہیہر ماہ اردو کی محفل منعقد کریں گے اور مقامی شعرا شمس تبریز و دیگر کو مدعو کیا جائے گااور سالانہ پروگرام میں حیدرآباد کے شعرا کو بھی مدعو کریں گے صدر مشاعرہ ڈکٹر فاروق شکیل کے علاوہ جناب طاہر گلشن آبادی،فرید سحر، نجیب احمد نجیب، جہانگیر قیاس، ثنا اللہ انصاری وصفی، رفیق جگر، شرف الدین ارشد، گویند اکشے، سہیل عظیم، عبدالرشید ارشد، سلیمان صدیقی اعتبار اور لطیف الدین لطیف نے کلام سنایا حج سے واپسی پر جناب طاہر گلشن آبادی کو تہنیت پیش کی گئی اور ساتھ ہی جناب فرید سحر کی شال پوشی کی گئی نظامت کے فرائض لطیف الدین لطیف نے انجام دیئے حسام الدین ریاض نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کی SIR کا مرحلہ جاری ہے لہذا ہم سب اپنی ذمہ داری کوسمجھتے ہوئے لوگوں میں شعور بیدار کریں اورناخواندہ افرادکے فارمس بھرنے میں مدد کریں، اگلے ہفتہ تک کئے لئے اس محفل عصرانہ کو ملتوی کردیا گیا۔
Comments
Post a Comment