باغبان برادری بیدر کے صدر عبدالرشید صاحب کا انتقال پر ملال.


بیدر، 21 جولائی (نامہ نگار) باغبان برادری بیدر کے صدر اور ممتازمعروف سماجی شخصیت عالی جناب عبدالرشید صاحب آج صبح انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے باغبان برادری سمیت شہر بھر میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر جامع مسجد بیدر میں بڑی تعداد میں عوام، معززین شہر، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں تدفین حضرت خواجہ ابو الفیضؒ بیدر (ریلوے پٹریوں کے پاس والے) قبرستان میں عمل میں آئی۔
اس موقع پر حاضرین اور شرکائے جنازہ نے مرحوم کی سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید صاحب ایک مخلص، دیانت دار اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے، جن کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔
مرحوم کے فرزندان عبدالخالق صاحب (کونسلر) اور محمد باقر نے نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔