خصوصی جامع نظرثانی (ایس۔آے۔آر) پروگرام میں غفلت سے ووٹ کا حق ضائع ہونے کا خدشہ، عوام فوری استفادہ کریں: کونسلر ایم اے کلیم۔


کوہیردکن : 14 جولائی(نمائندہ،جی،یم) کوہیر بلدیہ کے وارڈ نمبر 11 کے بی آر ایس (BRS) پارٹی کونسلر ایم اے کلیم نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) پروگرام میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتیں، ورنہ اپنے قیمتی حقِ رائے دہی (ووٹ کے حق) سے محروم ہونے کا شدید خدشہ ہےانہوں اپنے ایک صحافتی بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم مہم کے لیے اب صرف 9 دن باقی رہ گئے ہیں، لہذا عوام اس محدود وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور 24 جولائی سے قبل فارم آن لائن کروانے کی کوشش کریں۔ 
 مزید کونسلر ایم اے کلیم نے عوام کو مشورہ دیا کہ 24 جولائی کی آخری تاریخ سے پہلے اپنے اپنے اینومریشن (شماراتی) فارم کی خانہ پوری (فلنگ) مکمل کریں۔
  فارم مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر اپنے متعلقہ علاقے کے بوتھ لیول آفیسر (BLO) سے رجوع ہو کر اسے آن لائن کروائیں کونسلر ایم اے کلیم نے کوہیر بلدیہ کے مختلف پولنگ بوتھوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود عوام کو فارم درست طریقے سے پُر کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ فارم بھرنے میں معمولی سی کوتاہی یا غفلت بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
تمام اہل ووٹرز اپنی تفصیلات کی مکمل جانچ پڑتال کریں، ضرورت کے مطابق ترمیم و اضافہ (نام، عمر یا پتہ کی درستی) کروائیں اور فارم کو جلد سے جلد بی ایل او کے پاس جمع کروائیں انہوں نے تمام ووٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے جمہوری حق کو محفوظ بنانے کے لیے وقت پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے ووٹ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔