معروف شاعر عزیز نبیل کا رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں پرتپاک استقبال


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) معروف شاعر، ادیب اور دانشور عزیز نبیل خیرسگالی ملاقات کے سلسلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کا دورہ کیا۔ ادارے میں پہنچنے پر وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری نے اسکول میگزین اور تحائف پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ادارے کے اساتذہ، طلبہ اور عملے کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران عزیز نبیل نے حاضرین سے خوشگوار تبادلۂ خیال کیا اور ادارے کی تعلیمی، ادبی اور تہذیبی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج طلبہ کی ہمہ جہت تعلیمی و اخلاقی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے فارغین زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی کامیابیوں سے نہ صرف ادارے بلکہ بھیونڈی شہر کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کی روایت کو برقرار رکھے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔