سنبھاجی نگر کانگریس ( معذورین سیل) نے محکمۂ ایس ٹی کو محضر پیش کیا - " ریاستی سطح پر معذور افراد کے لیے این سی ایم سی کارڈ رجسٹریشن و سہولیات فوری شروع کرنے مطالبہ"


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) معذور افراد کے لیے این سی ایم سی (NCMC) کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل ریاستی سطح پر فوری طور پر شروع کرنے اور مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ (ایس ٹی) کی خدمات سے استفادہ کرنے والے معذور مسافروں کو درپیش مختلف مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ سنبھاجی نگر کانگریس کے دیویانگ سیل کی جانب سے ایک تحریری محضر کے ذریعے ریاست کے وزیرِ ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک اور محکمہ کے کنٹرولر پرمود نیدہل کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس دیویانگ سیل کی شہر صدر مرزا ذکی بیگ، ضلع صدر عبدالمدثر انصاری اور شیخ شاہ رخ شامل تھے۔
اس موقع پر نمائندگان نے زور دیا کہ معذور افراد کو آئینی حقوق اور سرکاری سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے این سی ایم سی کارڈ کی رجسٹریشن ، معززین کے لئے ہر بڑے بس اسٹینڈ پر وہیل چیئر بیٹھنے کے لئے خصوصی جگہ جیسی بنیادی سہولیات جلد از جلد شروع کی جائے ساتھ ہی ایس ٹی بس خدمات میں انہیں آسان، باوقار اور بلا امتیاز سہولیات فراہم کی جائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔