محنت کے بغیر کامیابی نا ممکن۔۔۔۔ حسین اختر صاحب صدر اردو اکادمی مہاراشٹر۔


شولاپور : تعلیمی میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے طلبہ خوب محنت کریں۔کامیابی اپ کے قدم چومے گی۔ مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کے صدر حسین اختر صاحب نے کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام منعقد دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے استقبالیہ جلسہ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس جلسے میں مہمان خصوصی جماعت اسلامی ہند شولاپور کے امیر جماعت ڈاکٹر اسمعیل شیخ صاحب موجود تھے۔ حسین اختر صاحب نے بتایا کہ بچوں کے پشت پر لگائی گئی شاباشی کی ایک تھاپ اس کے لئے کامیابی کے نئے منازل طے کرنے میں حوصلہ اور خوشی دیتی ہے۔یہ جو حوصلہ افزائی کا جلسہ منعقد کرنے والا ادارہ اردو کانفرنس بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔

    مہمان خصوصی کے طور پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر اسمعیل شیخ صاحب نے کہا کہ اعلی تعلیم ہی طلبہ کی ترقی ضامن ہونے کے باوجود وقت اور عمر زندگی کو سمت دیتی ہے اس لئے اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے آپ کو کتابوں سے دوستی کرنا چاہیے۔
    اس موقع پر کانفرنس کے رکن ہارون بندوق والا سر اپنے پیشے سے سبکدوش ہونے پر حسین اختر صاحب کے دست خاص سے استقبال کیا گیا۔
   اردو کانفرنس کے زیر اہتمام شولاپور کے تمام اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں اول اور دوم مقام حاصل کر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں نشان کانفرنس، سند اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس جلسے میں ابتدائی کلمات اور روداد جناب ریاض ولسنگکر نے پیش کی۔سابق میر اور صدر کانفرنس ایڈوکیٹ عمر خان بیریا صاحب کے ہاتھوں مہمانان کا استقبال کیا گیا۔اس جلسے کو کامیاب بنانے میں محمد شفیع کیپٹن صاحب، رفیق نلامندو صاحب، محمد رفیق خان صاحب ، جاوید استاد صاحب، ایوب نلامندو صاحب، مدد کی۔اس جلسے کی نظامت اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے فرمائی اور شکریہ ایوب نلامندو صاحب نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔