ظہیرآباد میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء کا اہتمام
ظہیرآباد18 جولائی(نمائندہ) حضرت مولانا فاروق صاحب قاسمی کی رقت آمیز دعاء جمیع علماء وحفاظ وعیدگاہ کمیٹی ظہیرآباد کی جانب سے باران رحمت کو طلب کرنے لئے ظہیرآباد وآطراف دیہات کے مسلمانوں کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔ اور الحمدللہ آج بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے نماز استسقاء اداکی گئی جس میں امامت وخطبہ کے فرائض حضرت مولانا مفتی عبد القدوس صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ للبنات نے انجام دیے جبکہ نماز سے قبل اصلاحی خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محبوب الرحمٰن مشہود صاحب قاسمی نے لوگوں کو کثرت سے توبہ واستغفار کرنے اور انہیں ہر موقع پر رجوع الی اللہ ہونے کی ترغیب دی آخر میں حضرت مولانا فاروق صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ خیر العلوم رنجہول نے دعاء فرمائی اس موقع پر مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی مفتی نذیر احمد حسامی مفتی عبد الصبور قاسمی عبد الماجد صدر عیدگاہ محمد وسیم محمد عنایت علی محمد معین وغیرہ کے علاوہ مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment