غزل - ازقلم : سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد
غزل -
ازقلم : سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد
چھوڑو یہ کام - دَھام چلو شاعری کریں
ہوگا اَدب میں نام چلو شاعری کریں
ساقی ہے ہم کلام چلو شاعری کریں
ہے مست - مست شام چلو شاعری کریں
کیوں وقت خالی بیٹھکے کاٹیں جنابِمن
آرام ہے حَرام چلو شاعری کریں
فاسِد خیال کند نہ کر دیں دماغ کو
چھوڑو خیالِ خام چلو شاعری کریں
کاغذ قلم دوات ہے تصویرِ یار بھی
پورا ہے انتظام چلو شاعری کریں
ہاتھوں میں ساقیہ کے ہیں ساغر شراب کے
حاصل ہیں دو-دو جام چلو شاعری کریں
پل بھر بھی چین لینے نہ دیتا کبھی فرار
کہتا ہے دل مدام چلو شاعری کریں
سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد
Comments
Post a Comment