پربھنی میں اقرا پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد۔


پربھنی، 10 جولائی: (راست) فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام اقرا پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول، گلزار کالونی، پربھنی کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد آج بروز جمعہ ایک باوقار تقریب میں رکھا گیا۔
اس تقریب میں شہر پربھنی کی متعدد دینی، مذہبی، سماجی، تعلیمی اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس تعلیمی منصوبے کو علاقے کے لیے ایک اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیضُ العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے معتمدِ  محمد سمیع  اللہ خان صاحب نے سوسائٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد، دینی و عصری تعلیم کے فروغ، اور اقرا پرائمری اسکول و الکریم ہائی اسکول کے تعلیمی مشن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا مقصد نئی نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق و کردار سے آراستہ کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ادارے کی تعمیر، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں علاقے کے طلبہ و طالبات کے لیے معیاری تعلیم کا ایک نمایاں مرکز ثابت ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔