منشیات کی دلدل اور تباہ شدہ زندگی: شری وردھن پولیس کا بڑا دائرہ سخت؛ ۳۵ لاکھ سے زائد کا چرس ضبط، ایک گرفتار۔

 
اظہر ظہیر الدین کردمے، شریوردھن ضلع رایگڈھ کی رپورٹ : 
منشیات کی سیاہ دنیا نہ صرف انسان کی عقل اور جذبات کو مفلوج کرتی ہے، بلکہ بڑھاپے کی اس دالان میں جہاں عزت اور نیک اعمال کا پرچم ہونا چاہیے، وہاں ذلت، رسوائی اور جیل کی سلاخیں مقدر بنا دیتی ہے۔ کچھ ایسا ہی عبرت ناک واقعہ شری وردھن میں پیش آیا، جہاں پولیس کی سنسنی خیز اور بروقت کارروائی نے نشے کے سوداگروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

راز فاش ہوا اور بچھایا گیا جال
شری وردھن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ممنوعہ اشیاء کی بڑی کھیپ منتقل کی جا رہی ہے۔ پولیس انسپکٹر سریندر گرڈ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ۱۸ جولائی کو شیکھاڈی کے قریب 'کنڈوولی' قبرستان کے پاس ناکہ بندی کر کے ایک حکمت عملی کے تحت جال بچھایا گیا۔

اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار صادق ابراہیم شیکھدڑے (عمر ٦٣سال، ساکن شیکھاڈی، تعلقہ شری وردھن) کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس موجود دو پیکٹوں سے 2.146 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ۱۰ لاکھ ۷۳ ہزار روپے بتائی گئی۔

مزید چرس کا انکشاف
پولیس کی سخت اور حکمت عملی سے کی گئی تفتیش کے دوران، ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے شیکھاڈی میں ایک بند پڑی 'فائر ووڈ بولٹ' (لکڑی کے گودام ) میں مزید چرس چھپا رکھی ہے۔ پولیس نے گواہوں (پنچوں) کی موجودگی میں چھاپہ مار کر وہاں سے 4.850 کلوگرام مزید چرس برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 24.لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔

کُل برآمدگی کا خلاصہ
اس کارروائی میں کُل چرس کا وزن 6.996 کلوگرام، ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون ان تینوں کی کُل مالیت (ارزانی) ۳۵ لاکھ ۱۸ ہزار روپے کا مال ضبط کرلیا گیا 

عدالتی تحویل اور مزید تفتیش

اس سلسلے میں شری وردھن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقامی عدالت نے ملزم کو پولیس کسٹڈی (جسمانی remand) میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر پردیپ راٹھور کر رہے ہیں۔ رائے گڑھ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی رہنمائی میں کی گئی اس شاندار کارروائی کو منشیات کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

 نصیحت و فکر انگیز نقطہ (درسِ عبرت)
63 سال کی عمر زندگی کا وہ مرحلہ ہے جہاں انسان اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے شفیق سایہ اور مشعلِ راہ بنتا ہے۔ لیکن لالچ، آسان پیسے کی ہوس اور منشیات کے مکروہ کاروبار نے اس عمر میں ایک شخص کو عزت و وقار سے محروم کر کے جیل کی تاریک کوٹھری میں پہنچا دیا۔

۔یہ واقعہ معاشرے کے تمام افراد اور خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ حرام کمائی اور نشے کی لت انسان سے اس کا سکون، آزادی اور آخری عمر کی عزت تک چھین لیتی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔