اسلام کی ملت واحدہ میں میں دراڑ کی تاریخ - ازقلم : افضال احمد ملی (پوار واڑی مالیگاؤں ضلع ناسک)


اسلام کی ملت واحدہ میں میں دراڑ کی تاریخ - 
ازقلم : افضال احمد ملی (پوار واڑی مالیگاؤں ضلع ناسک)

      اس امت کی شان اور تفوق اس کی وحدت میں ہے،
ھادئ عالم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو جہالت و ضلالت کے دلدل سے نکال کر خدائے ذوالجلال کی پہچان کرائی، اور انسانوں کو مذہب اسلام کی سچی تعلیم کے ذریعے عصبیت جاہلیہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والے آپسی اختلاف کو دور کر کے وحدت کے دھاگے میں پرویا،
لہٰذا جب تک مسلمان آپسی وحدت سے مربوط رہا، اللہ تعالیٰ نے ہر موڑ پر غلبہ عطا فرمایا دشمنانِ اسلام و مسلمین نے ہر ممکن کوشش کیں،لیکن مسلمانوں کی وحدت کو توڑ نہ سکے،
کسی شاعر نے بڑی زبردست بات کہی ہے :
نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
       جب اسلام کے مقابلے میں کفر کی تمام طاقت و قوت ختم ہوگئیں، اور اعدائے دین کو کھلم کھلا مقابلے کی سکت نہ رہی،
تو انہوں نے منافقانہ چال چلنا شروع کی تاکہ اسلامی حکومت کمزور ہوجائے،
لہٰذا سب سے پہلا فتنہ عبداللہ ابن سباء یہودی کی شکل میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں ظاہر ہوا،
مسلمانوں کی صف میں اسلام کا چولہ پہن کر گھسا، کچھ دن مدینے میں رہا، پھر بصرہ پہنچ کر حکیم ابن جبلہ نامی ڈاکو سے مل کر محبت علی کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا،
امت مسلمہ کا بھروسہ واطمئنان جیتنے کے بعد خلافت عثمانی سے بغاوت کردی،
جس کے نتیجے میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا، پھر اس سانحہ سے جنگ جمل واقع ہوئی، جس میں چالیس ہزار مسلمان شہید ہوئے،
پھر اسی تحریک کی وجہ سے جنگ صفین ہوئی، جس میں صرف تیس گھنٹے میں ستر ہزار مسلمان شہید ہوئے،
اسی دوران عبداللہ ابن سباء نے خلفائے ثلاثہ (ابوبکر صدیق، عمر، عثمان غنی رضی اللہ عنہم اجمعین) کو نعوذبااللہ غاصب خلافت اور کافر قرار دیا،
اور حضرت علی رضی اللہ عنہ میں خدائی طاقت و قوت کے حلول کرجانے کا باطل نظریہ بھولی بھالی عوام میں رائج کیا،
جسے اطراف کے کم علم مسلمانوں اور بدوؤں نے زیادہ تر قبول کیا،
پھر بڑھتے بڑھتے یہ خیالات ان کے عقائد بن گئے،
اور پھر اسلام کی وہ وحدت "جس کے آگے قیصر و کسریٰ کی طاقت دم توڑ چکی تھیں" ٹوٹ گئیں، اور مسلمان مختلف فرقوں میں بٹ گئے،
   ابن سباء کے باطل خیالات عقیدے کی حیثیت سے آج بھی شیعوں کے فرقوں میں بدستور چلے آرہے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔